اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی فوجی اور سیکورٹی اہلکار بدستور العوامیہ کے باشندوں کے رہائشی مکانات، اسکولوں اور مساجد کو نذر آتش کررہے ہیں - نبا نیوز چینل نے بھی خبردی ہے کہ ایک ایسے وقت جب العوامیہ کے باشندے گذشتہ بیس روز سے سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے محاصرے میں ہیں منگل کو ایک بار پھر سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے دوشہریوں کے گھروں کو آگ لگا کرانہیں مسمار کردیا - جن شہریوں کے گھروں کو سعودی کارندوں نے مسمار کیا ہے ان میں سے ایک عبداللہ الواہر کا گھر بھی ہے جنھیں سعودی عدالت نے موت کی سزا سنا رکھی ہے - سعودی فوجیوں نے منگل کو یہ کارروائیاں العوامیہ کے محلوں المرواح ، الریف اور دیرہ میں انجام دیں - سعودی فوجیوں نے دیرہ محلے میں گولہ باری بھی کی ہے-
۔۔۔۔
۔
درباره این سایت